سبوتاژ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ سیاست ]  توڑ پھوڑ، شرارت انگیزی، خلل اندازی، چلتے ہوئے کام میں رکاوٹ ڈالنا، کام خراب کرنا۔ "پی۔این۔اے کی جانب سے بعض ایسے بیانات اور اقدامات سامنے آئے کہ ان کی پوری انتخابی مہم سبوتاژ ہو کر رہ گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، اورلائن کٹ گئی، ٥٠ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ سیاست ]  توڑ پھوڑ، شرارت انگیزی، خلل اندازی، چلتے ہوئے کام میں رکاوٹ ڈالنا، کام خراب کرنا۔ "پی۔این۔اے کی جانب سے بعض ایسے بیانات اور اقدامات سامنے آئے کہ ان کی پوری انتخابی مہم سبوتاژ ہو کر رہ گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، اورلائن کٹ گئی، ٥٠ )

اصل لفظ: Sabotage
جنس: مذکر