سبھی
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - سب کے سب، تمام، سب۔ "یہ سونے کا چمچہ اسے کس نے عطا کیا کہ سبھی اُس کے گن گانے پر مجبور ہیں۔" ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٥٨ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سب' کے بعد حرف تخصیص 'ہی' لگنے سے 'سبھی' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل ہوتا ہے۔ تحریراً ١٤٩٦ء سے 'دکنی ادب کی تاریخ' کے حوالے سے "میراں جی" کے ہاں ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سب کے سب، تمام، سب۔ "یہ سونے کا چمچہ اسے کس نے عطا کیا کہ سبھی اُس کے گن گانے پر مجبور ہیں۔" ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٥٨ )