سجادہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جا نماز، مصلّیٰ۔ "ان میں آپ کا خرقہ شریف ایک سجادہ (نماز پڑھنے کا مصلّیٰ) ایک علم، ایک کمان، ایک عصا اور ایک جوڑا گھوڑے کی نعل کا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردہ دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٣٣:٣ ) ٢ - پیشانی پر سجدے کا نشان (ماخوذ: نور اللغات) ٣ - روحانی یا دینی بزرگوں کی مسند، درویش یا پیروں کی گدی۔ "اپنے بھائی کے سجادے پر عمر بسر کر دی۔"      ( ١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٧٠:٢ ) ٤ - گدیلا، غالیچہ۔ "خلیفہ ایک کرسی پر بیٹھ گیا. جس کے اوپر زرد ریشم کا سجادہ بچھا ہوا تھا۔"      ( ١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٨٠:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سجاد' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ اسمیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جا نماز، مصلّیٰ۔ "ان میں آپ کا خرقہ شریف ایک سجادہ (نماز پڑھنے کا مصلّیٰ) ایک علم، ایک کمان، ایک عصا اور ایک جوڑا گھوڑے کی نعل کا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردہ دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٣٣:٣ ) ٣ - روحانی یا دینی بزرگوں کی مسند، درویش یا پیروں کی گدی۔ "اپنے بھائی کے سجادے پر عمر بسر کر دی۔"      ( ١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٧٠:٢ ) ٤ - گدیلا، غالیچہ۔ "خلیفہ ایک کرسی پر بیٹھ گیا. جس کے اوپر زرد ریشم کا سجادہ بچھا ہوا تھا۔"      ( ١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٨٠:٣ )

اصل لفظ: سجد
جنس: مذکر