سجاوٹ
معنی
١ - آرایش، آراستگی، سج دھج، بناؤ سنگھار۔ "بارہ دری کی سجاوٹ کیا بیان کروں، قلعے کے دربار بھی دیکھے ہیں مگر اس جیسا آج تک نظر سے نہیں گزرا۔" ( ١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ٢١٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اردو مصدر 'سجانا' سے مشتق حاصل مصدر 'سجاوٹ'بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں