سدھ
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - خبر، آگاہی، ہوش، حواس، خیال، فکر، دھیان۔ یہ کہیے غفلت اور وہ اس آن میں ہوئی جب اس خراب حال کو اپنی بھی سدھ نہ تھی ( ١٩٥٨ء، تار پیراہن، ٢٣٥ ) ٢ - ہوشیاری، چوکسی۔ (نوراللغات)۔
اشتقاق
اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث