سدھارنا

قسم کلام: فعل لازم

معنی

١ - چلا جانا، روانہ ہونا، رخصت ہونا، سفر کرنا (طنز، پیار یا تعظیم کے موقع پر مستعمل)۔ "جو ٹولیاں ذرا سکون کی جگہ پسند کرتی ہیں حوضِ حوض سدھارتی ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اجڑا دیار، ٥٨ ) ٢ - [ مجازا ]  مر جانا، کوچ کرنا، دنیا سے رخصت ہونا۔ "وہ دین اور دنیا دونوں سے سرخرو ہو کر اگلے جہان سدھارا۔"      ( ١٩٨٦ء، شہاب نامہ، ٧٤ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'سدھ + کار' سے ماخوذ اردو زبان میں 'سدھارنا' بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٨ء سے "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چلا جانا، روانہ ہونا، رخصت ہونا، سفر کرنا (طنز، پیار یا تعظیم کے موقع پر مستعمل)۔ "جو ٹولیاں ذرا سکون کی جگہ پسند کرتی ہیں حوضِ حوض سدھارتی ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اجڑا دیار، ٥٨ ) ٢ - [ مجازا ]  مر جانا، کوچ کرنا، دنیا سے رخصت ہونا۔ "وہ دین اور دنیا دونوں سے سرخرو ہو کر اگلے جہان سدھارا۔"      ( ١٩٨٦ء، شہاب نامہ، ٧٤ )

اصل لفظ: سدھ+کار