سراج
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - چراغ، روشنی، نور۔ اندھیرا منہ چھپا کر یوں نہ بھاگے خوف کے مارے سراج بزم میثاق ازل نور مبیں آئے ( ١٩٧٤ء، صدرنگ، ٢٤ ) ٢ - [ کنایۃ ] آفتاب چھپ گئے سب ستار گان کمال کہ عرب سے ہوا طلوع سراج ( ١٩١٦ء، کلیات حسرت موہانی، ٦٦ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر