سراغ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتا، نشان، کھوج، علامت۔ "انگریزی زبان سے اردو میں ترجمے کا سراغ بھی اٹھارویں صدی عیسوی سے ملتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٦ ) ٢ - نقش قدم، آثار۔  کدھر گئے ہمیں یاں لا کے چھوڑنے والے بجھی بجھی سی ہیں رائیں چراغ جلتے ہیں      ( ١٩٦٩ء، لاحاصل، ٨٤ ) ٣ - دریافت، جستجو۔  سیر کر میر اس چمن کی شتاب ہے خزاں بھی سراغ میں گل کے    ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٢٩١ ) ٤ - سرا، ابتدا، آغاز۔ "جعفر کے اثرات کا سراغ لگایا جائے تو وہ نظیر اکبر آبادی کے ہاں بھی نظر آتے ہیں۔"    ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١١٥:١ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پتا، نشان، کھوج، علامت۔ "انگریزی زبان سے اردو میں ترجمے کا سراغ بھی اٹھارویں صدی عیسوی سے ملتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٦ ) ٤ - سرا، ابتدا، آغاز۔ "جعفر کے اثرات کا سراغ لگایا جائے تو وہ نظیر اکبر آبادی کے ہاں بھی نظر آتے ہیں۔"    ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١١٥:١ )

جنس: مذکر