سرسوں
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - زرد نیز سرخ رنگ کا ایک بہت چھوٹا سا بیج جس سے کھانے کا تیل نکلتا ہے اور جس کے پودے میں زرد رنگ کے پھول لگتے ہیں نیز اس کا پودا اور ساگ لاطینی Sinapis Dichotoma۔ گنا، سرسوں، توری گھیا محنت والا ہیا ہیا ( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٩٠ )
اشتقاق
اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٥١ء سے "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث