سرپٹ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ سواری - مجازا ]  گھوڑے کی ایک تیز رفتار چال جس میں وہ سر اوپر اٹھا کر پیر ایک ساتھ اٹھا کر دوڑتا ہے، چوکڑی، چہار تک، تیز رفتاری۔  ہوتا ہے وہ اعلٰی گھوڑا سرپٹ چلنے والا گھوڑا      ( ١٩٥٠ء، دھمپد، ٢٠ ) ١ - بہت تیز رفتاری کے ساتھ، نہایت جلدی اور تیز دوڑتا ہوا۔ "برخور داری کنوتیاں ملائے سرپٹ دورٹی چلی آتی رہی"      ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٢٢٨ ) ٢ - سپاٹ، ہموار، تیز بولنا، تیز بڑھنا۔ (نوراللغات، جامع اللغات)

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم 'سر' کے ساتھ ہندی صفت 'پٹ' لگانے سے مرکب 'سرپٹ' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور گا ہے بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے ١٧٨٠ء کو سودا کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہت تیز رفتاری کے ساتھ، نہایت جلدی اور تیز دوڑتا ہوا۔ "برخور داری کنوتیاں ملائے سرپٹ دورٹی چلی آتی رہی"      ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٢٢٨ )

جنس: مؤنث