سرکاری
معنی
١ - بندوبست، انتظام، سربراہی، مختاری۔ (ماخوذ: نور اللغات؛ جامع اللغات) ١ - حکومت کا، سرکار سے منسوب، حکومت سے متعلق۔ "کسی سیاسی جماعت میں سرکاری اور جماعتی عہدے بیک وقت اگر ایک شخص کے پاس رہیں تو اس سے بڑی قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔" ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٢٢ مئی، ٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرکار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٩ء سے "انشائے خردِ افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حکومت کا، سرکار سے منسوب، حکومت سے متعلق۔ "کسی سیاسی جماعت میں سرکاری اور جماعتی عہدے بیک وقت اگر ایک شخص کے پاس رہیں تو اس سے بڑی قباحتیں پیدا ہوتی ہیں۔" ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٢٢ مئی، ٢ )