سست

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ناتواں، کمزور۔  سست ہیں لیکن نہیں ہے ظاہراً کوئی مرض تیری آنکھوں کی طرح برسوں سے ہیں بیمار ہم      ( ١٨٨٦ء، دیوان سخن، ١٣٠ ) ٢ - بے معنی، بے محل۔ "دقیقی کی یہ نظم دیکھی تو تمام اشعار مجکو سست اور غلط نظر آئے۔"      ( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٤٨:١ ) ٣ - کام میں لیت و لعل کرنے والا، کاہل، احدی، بے عمل۔ "وہ سمجھا یہ تھا کہ میراں حسین کے سر کو دیکھ کر اس کے ہوا خواہ پست و سست ہو جائیں گے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٤٧٥:٥ ) ٤ - اداس، آزردہ، ملول، دلگیر۔  تو ہم کا بیٹھا جو نقش درست لگی ہونے وسواس سے جان سست    ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٩٧٥ ) ٥ - ماندہ، نڈھال، مضمحل (کسی مرض یا تکان وغیرہ کی بنا پر)۔ "بی بی کیوں مزاج آج کیسا ہے، کچھ سست سی معلوم ہوتی ہو۔"    ( ١٩٠٣ء، بچھڑی ہوئی دلہن، ٦٨ ) ٦ - جس کی حرکت بہت دھیمی ہو، بطی الحرکت۔ "٣٨ء کے بعد اس کا کام سست پڑ گیا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٩٤ ) ٧ - مندا، معمول سے کم۔ "ریاضی کی ترقی اور تشکیل بہت تدریجی اور سست رہی ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، داستان ریاضی، ٢٣ ) ٨ - جس کا ذہن یا عقل وغیرہ کمزور ہو، کم سمجھنے والا۔  او سست خرد چرب زبانی نہیں اچھی جراروں سے یہ تیز زبانی نہیں اچھی      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٥:٥ ) ١٠ - ناملائم، نامناسب، نازیبا( بات وغیرہ)۔ "ان کو سر اجلاس سخت و سست کہا کرتا۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٩:١ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - بے معنی، بے محل۔ "دقیقی کی یہ نظم دیکھی تو تمام اشعار مجکو سست اور غلط نظر آئے۔"      ( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٤٨:١ ) ٣ - کام میں لیت و لعل کرنے والا، کاہل، احدی، بے عمل۔ "وہ سمجھا یہ تھا کہ میراں حسین کے سر کو دیکھ کر اس کے ہوا خواہ پست و سست ہو جائیں گے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٤٧٥:٥ ) ٥ - ماندہ، نڈھال، مضمحل (کسی مرض یا تکان وغیرہ کی بنا پر)۔ "بی بی کیوں مزاج آج کیسا ہے، کچھ سست سی معلوم ہوتی ہو۔"    ( ١٩٠٣ء، بچھڑی ہوئی دلہن، ٦٨ ) ٦ - جس کی حرکت بہت دھیمی ہو، بطی الحرکت۔ "٣٨ء کے بعد اس کا کام سست پڑ گیا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٩٤ ) ٧ - مندا، معمول سے کم۔ "ریاضی کی ترقی اور تشکیل بہت تدریجی اور سست رہی ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، داستان ریاضی، ٢٣ ) ١٠ - ناملائم، نامناسب، نازیبا( بات وغیرہ)۔ "ان کو سر اجلاس سخت و سست کہا کرتا۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٩:١ )