سعد
معنی
١ - نیک۔ مبارک۔ "چاند سے اچھے یا برے شگون لینا، بعض تاریخوں کو سعد اور بعض کو نحس سمجھنا۔" ( ١٩٧٢ء، سیرت سرورِ عالمۖ، ١٨٧:١ ) ٢ - گوسفند، بکری یا بکرا۔ صدا توپ کی رعد کی طرح تھی زمیں کانپتی سعد کی طرح تھی ( ١٨٤٤ء، مثنوی اپورب کشن کنور، ٣٤ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء سے "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نیک۔ مبارک۔ "چاند سے اچھے یا برے شگون لینا، بعض تاریخوں کو سعد اور بعض کو نحس سمجھنا۔" ( ١٩٧٢ء، سیرت سرورِ عالمۖ، ١٨٧:١ )