سفارتی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - سفارت سے منسوب و متعلق۔ "اورنگ زیب عالمگیر کے دور حکومت میں ہند و ایران کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔" ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو،٢، ١٢١:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سفارت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٢ء سے "تاریخ ادب اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سفارت سے منسوب و متعلق۔ "اورنگ زیب عالمگیر کے دور حکومت میں ہند و ایران کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔" ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو،٢، ١٢١:١ )
اصل لفظ: سِفارَت
جنس: مؤنث