سفر
معنی
١ - [ مجازا ] باہر جانا، مسافرت، سیاحت، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک جانا، ایک جگہ سے دوسری جگہ کوچ کرنا، روانگی، مسلسل جدوجہد، مطلوب کی طلب کا مسلسل شوق۔ "سیر سے واپس آئے تو . سفر کی تھکن اور مٹی سب کے چہروں پر۔" ( ١٩٨٠ء، سفر نصیب، ٢٨ ) ٢ - [ مجازا ] موت۔ "سفر کی تیاریاں ہو چکیں جانے کی دیر ہے چند سانس اور لینے ہیں۔" ( ١٩١٨ء، انگوٹھی کا راز، ٢٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں