سلائی
معنی
١ - کپڑوں کو سوئی دھاگے سے جوڑنے کا عمل، ٹانکا، سوئی کا کام، درزی کا کام یا پیشہ۔ "والکو کے کپڑے دھول میں اٹے ہوئے تھے . ایک پائینچہ گھٹنے کے اوپر سے پھٹ رہا تھا اور دوسرے کی سلائی ادھڑ گئی تھی۔" ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٦٤٤:١ ) ٢ - کپڑے سینے کی اجرت۔ "یوں تو چسٹر کی سلائی آٹھ روپے بھی ہوتی ہے مگر دیکھیئے تو سہی کہ ظالم نے گویا تصویر کھینچ دی ہے۔" ( ١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ١٩ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'سلانا' سے مشتق حاصل مصدر ہے۔ اور بطور اسم معاوضہ بھی مستعمل ہے۔ ١٩١٧ء کو "خطوط حسن نظامی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں