سلف

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ذات خودی نیز بطور سابقہ اپنے آپ اپنے تئیں۔ "سلف انگریزی سابقہ کے طور پر خود یا ذات یا تئیں کے معنوں میں دوسرے الفاظ کے ساتھ بھی آتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٦٣ ) ٢ - [ میکانیات ]  موٹر کا ایک پرزہ جس کے دبانے سے موٹر کا انجن کام کرنے لگتا ہے، سلف اسٹارٹر، چال پرزہ، چال بٹن۔ "سلف . اس پرزہ کو کہتے ہیں جس کے دبانے سے موٹر کا انجن کام کرنے لگتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٦٢ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ذات خودی نیز بطور سابقہ اپنے آپ اپنے تئیں۔ "سلف انگریزی سابقہ کے طور پر خود یا ذات یا تئیں کے معنوں میں دوسرے الفاظ کے ساتھ بھی آتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٦٣ ) ٢ - [ میکانیات ]  موٹر کا ایک پرزہ جس کے دبانے سے موٹر کا انجن کام کرنے لگتا ہے، سلف اسٹارٹر، چال پرزہ، چال بٹن۔ "سلف . اس پرزہ کو کہتے ہیں جس کے دبانے سے موٹر کا انجن کام کرنے لگتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٦٢ )

اصل لفظ: Self
جنس: مذکر