سماجی
معنی
١ - سماج سے متعلق، سماج کا، معاشرتی، اجتماعی، سوشل۔ "سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل نے سماجی تحفظ کے قانون کی بنیاد ڈالی۔" ( ١٩٦٠ء، مبادی صحیات (مقدمہ)، ٣٠ ) ١ - ڈھاڑی، ناچنے والوں کے ساتھ کے گویے اور سازندے۔ (پلیٹس)۔
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سماج' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے 'سماجی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گا ہے بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٩ء کو "تاریخ نثر اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سماج سے متعلق، سماج کا، معاشرتی، اجتماعی، سوشل۔ "سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل نے سماجی تحفظ کے قانون کی بنیاد ڈالی۔" ( ١٩٦٠ء، مبادی صحیات (مقدمہ)، ٣٠ )