سمندر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بحر، ساگر۔ کیسے سیلاب صفت لوگ ہوئے پیاس میں گم کیا سمندر ہے کہ صحرا نظر آئے اب کے ( ١٩٧٥ء، دریا آخر دریا ہے، ٤٥ )
اشتقاق
اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر