سندھی

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - سندھ کا، سندھ سے متعلق، سندھ کا رہنے والا (ماخوذ: اردو لغت)۔ ١ - سندھ کی زبان۔ "سندھی کی خصوصیت ایک قسم کے دیے ہوئے حروفِ صحیح ہیں جن کے تلفظ میں خم حلق کی بالکل بندش ہو جاتی ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، آریائی زبانیں، ٦٠ )

اشتقاق

سنسکرت سے اردو میں دخیل اسم علم 'سندھ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے سندھی بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٤٢ء کو "آریائی زبانیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سندھ کی زبان۔ "سندھی کی خصوصیت ایک قسم کے دیے ہوئے حروفِ صحیح ہیں جن کے تلفظ میں خم حلق کی بالکل بندش ہو جاتی ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، آریائی زبانیں، ٦٠ )

اصل لفظ: سِنْدھ