سندیسا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پیغام، خبر، اطلاع۔  سن کے وہ حال مرا غیر فرماتے ہیں آئے ہیں آپ محبت کا سندیسا لے کر      ( ١٨٩٢ء، مہتابِ داغ، ٧٧ )

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'سندیش' ہے جو پراکرت میں داخل ہوا تو تھوڑے تغیر کے ساتھ 'سندیس' استعمال ہونے لگا، اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اور 'ا' بطور لاحقہ نسبت بڑھا کر 'سندیسا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: سندیش
جنس: مذکر