سوالی
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - سوال کرنے والا، بھیک منگا؛ مانگنے والا، فقیر، سائل۔ دل سوالی نہ ہوا، آنکھ تہی جام نہیں میری پہچان کوئی آرزوئے خام نہیں ( ١٩٨٢ء، سازِسخن بیانہ ہے، ١٣١ )
اشتقاق
عربی سے مشتق اسم 'سوال' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے 'سوالی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: سَوال