سوانگ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - نقالی، بہروپ، بھیس۔ "ایسے سوانگ اور ایسے ڈرامے دکھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس سے مسلمانوں میں خواہ مخواہ اشتعال پیدا ہوتا تھا۔" ( ١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٢٤٨ )
اشتقاق
ہندی سے اردو میں دخیل اسم 'سانگ' کا فصیح املا 'سوانگ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٤ء کو "بیتال پچیسی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

جنس: مذکر