سوتیلا
معنی
١ - سوت کا بیٹا، وہ بیٹا جو سوت سے پیدا ہو، دوسری ماں یا دوسرے باپ (سوتیلے باپ) اور سوکن یا بیوی کے پہلے شوہر کے تعلق سے جو رشتہ ہو۔ "سوتیلا صاف بتا رہا ہے کہ محض سوت کی نسبت سے معرض وجود میں آیا ہے اور اسی نسبت سے زندہ ہے۔" ( ١٩٢٣ء، سرگزشتِ الفاظ، ٢٨٣ ) ١ - جو سگا اور حقیقی نہ ہو، غیر حقیقی (باپ بھائی وغیرہ)۔ "سورنی کا جنا، سوتیلا، اُس نے دانت پیس کر کہاں اور بھاگ کھڑا ہوا۔" ( ١٩٦٣ء، اداس نسلیں، ٤٣٩ )
اشتقاق
پراکرت سے ماخوذ اسم 'سوت' کے ساتھ 'یلا' بطور لاحقہ نسبت و صفت بڑھانے سے 'سوتیلا' بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٣ء کو "سرگزشت الفاظ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں