سوجھ
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - آنکھوں کی روشنی، بصارت، نظر۔ (پلیٹس)۔ ٢ - اونچ نیچ پہچاننے کی صلاحیت، سمجھ، عقل، ادراک، دوراندیش، بصیرت۔ میں اُسی کی ہوں جو مجھ کو پہچان لے سُوجھ رکھتا ہو جو، بُوجھ لے جان لے ( ١٩٥٨ء، تارِپیراہن، ١٧٧ )
اشتقاق
پراکرت سے ماخوذ اسم مصدر 'سوجھنا' سے حاصل مصدر 'سوجھ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٩٠ء کو "ترجمۂ قرآن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث