سوداوی
معنی
١ - وہ شخص جس کے مزاج میں خلط سودا بڑھ گیا ہو۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔ ١ - خلط سودا سے پیدا ہونے والا مرض، وہ مزاج جس میں خلط سودا غالب ہو۔ "خناق سوداوی کی موجودگی میں. بیل کا پتہ مِلا کر لگائیں۔" ( ١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ٢٤٣:٢ ) ٢ - خفقانی، مغموم، غمگین۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔
اشتقاق
فارسی سے ماخوذ اسم خاص 'سودا' کے ساتھ 'وی' بصور لاحقہ نسبت بڑھانے سے 'سودا وی' حاصل ہوا۔ اردو میں بطور صفت نیز گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٨ء کو "گلزارِ داغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خلط سودا سے پیدا ہونے والا مرض، وہ مزاج جس میں خلط سودا غالب ہو۔ "خناق سوداوی کی موجودگی میں. بیل کا پتہ مِلا کر لگائیں۔" ( ١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ٢٤٣:٢ )