سوزاں
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - جلانے یا جلنے والا، جلا ہوا، جلتا ہوا، بھڑکتا ہوا۔ روز و شب کا وہ کاروانِ خموش اپنے سینے کی آگ میں سوزاں ( ١٩٨١ء، تشنگی کا سفر، ١٣٤ )
اشتقاق
فارسی مصدر 'سوختن' سے صیغہ حالیہ ناتمام 'سوزاں' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: سوختن