سوسنی
معنی
١ - نیلگوں، آسمانی، ہلکا اُودا (رنگ)۔ "نیلگر . وہ لوگ تھے جو کو بالٹ یعنی ایک قسم کی دھات جس سے سوسنی رنگ نکلتا ہے اور اینڈی گو یعنی نیل کے پودے کی آمیزش سے کپڑے رنگا کرتے تھے۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہِ قدر شناس، ١٠٤ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں دخیل اسم 'سوسن' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت بڑھانے سے 'سوسنی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٧٥٩ء کو "راگ مالا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں