سپرد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - تحویل، تفویض، حوالگی (تراکیب میں مستعمل)۔ "جو امانتیں لوگوں کی تھیں سب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو سپرد فرمائیں۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٥١ ) ٢ - [ قانون ]  رکھوالی، حراست۔ (ماخوذ : اردو قانونی ڈکشنری، جامع اللغات)

اشتقاق

فارسی مصدر 'سپردن' سے مشتق صیغۂ ماضی مطلق 'سپرد' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تحویل، تفویض، حوالگی (تراکیب میں مستعمل)۔ "جو امانتیں لوگوں کی تھیں سب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو سپرد فرمائیں۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ٥١ )

جنس: مذکر