سگنل
معنی
١ - اشارہ، نشان۔ "دونوں سگنلز موڈولیٹ ہو جانے کے بعد ویکٹر کے اعتبار سے جمع ہوتے ہیں۔" ( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی وژن، ٢٣ ) ٢ - وہ نشان جس سے رستہ بند ہونے اور کھلنے کا پتہ چلتا ہے۔ ریل گاڑی کا سگنل عام طور پر لوہے کے ستون میں نکلا ہوا ہتا جو اسٹیشنوں کے قریب لگا ہوتا ہے۔ اس ہتے کا گرا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ریل کو آگے بڑھنے کی اجازت ہے جب گرانہ ہو یا سبز کی جگہ سرخ روشنی ہو تو ریل کو رک جانا چاہیے۔ سڑکوں کا سگنل عام طور پر چوراہوں پر ہوتا ہے جس میں لال پیلی اور ہری روشنی کے تین لیمپ ہوتے ہیں جو رستہ کھلنے اور بند ہونے کا اشارہ کرتے ہیں۔ "ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق راستہ کے سگنل بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔" ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٣، جولائی،١ ) ٣ - پیغام (جو عموماً، روشنی یا آواز کے ذریعہ بھیجا جاتا ہے)۔ "ایک زمینی خلائی اسٹیشن نے ایسے سگنل ریکارڈ کیے ہیں جو ایک . ستارے یا سیارے سے آئے ہیں۔" ( ١٩٨٨ء، فاران، کراچی، جولائی، ٣٢ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں