سہانا
معنی
١ - چمکنا، خوبصورت ہونا، دلکش بننا۔ ١ - دلکش بنانا، خوبصورت کرنا، چمکانا۔ (پلیٹس)۔ ١ - حسین، خوبصورت، دلچسپ، رنگین، دلکش، پُرکشش، عمدہ، یادگار، پُرکیف۔ "ایسا سُہانا دن ہے اسے تباہ مت کرو۔" ( ١٩٨٣ء، تلاش، ١٢٠ ) ٢ - آباد، پر رونق۔ "اس کی سیج ایسی سونی ہے جس کے سہانے ہونے کی کوئی آس نہیں۔" ( ١٩٣٨ء، سُریلی بانسری، ١٩٨ )
اشتقاق
پراکرت الاصل لفظ 'سوہاو' سے ماخوذ 'سُہانا' اردو میں بطور صفت نیز شاذ بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "مینا سونتی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حسین، خوبصورت، دلچسپ، رنگین، دلکش، پُرکشش، عمدہ، یادگار، پُرکیف۔ "ایسا سُہانا دن ہے اسے تباہ مت کرو۔" ( ١٩٨٣ء، تلاش، ١٢٠ ) ٢ - آباد، پر رونق۔ "اس کی سیج ایسی سونی ہے جس کے سہانے ہونے کی کوئی آس نہیں۔" ( ١٩٣٨ء، سُریلی بانسری، ١٩٨ )