سینڈوچ

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - ڈبل روٹی کے دو ملے ہوئے توس جن کے بیچ میں انڈا، قیمہ یا سبزی وغیرہ رکھ دی گئی ہو۔ "اپنی تھرموس، شراب، گلاس اور سینڈوچ نکال کر پکنک منانے لگے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٣ )

اشتقاق

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٦ء کو "خانہ داری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ڈبل روٹی کے دو ملے ہوئے توس جن کے بیچ میں انڈا، قیمہ یا سبزی وغیرہ رکھ دی گئی ہو۔ "اپنی تھرموس، شراب، گلاس اور سینڈوچ نکال کر پکنک منانے لگے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٣ )

اصل لفظ: Sandwich