سیٹ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - نشست گاہ، بیٹھنے کی جگہ، کرسی، نشست۔ "تم پچھلے ہفتے اپنی سیٹ پر نہ تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٥٧ ) ٢ - رکنیت، ممبری (ممبری کی) کرسی یا حکومت کا کوئی منصب۔  ہے خانۂ دولت کی جو بنیاد وہ ہل جائے اک سیٹ کسی طرح گورنمنٹ میں مل جائے      ( ١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٤:١ )

اشتقاق

انگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نشست گاہ، بیٹھنے کی جگہ، کرسی، نشست۔ "تم پچھلے ہفتے اپنی سیٹ پر نہ تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٥٧ )

اصل لفظ: Seat
جنس: مؤنث