سیکھنا
معنی
١ - تعلیم پانا، تربیت حاصل کرنا، معلوم کرنا، پڑھنا۔ "یہ انگریزی زبان کے صرف تین الفاظ تھے جو ان میں سے بہت سوں نے عمر بھر میں سیکھے تھے۔" ( ١٩٦٣ء، اداس نسلیں، ٣٣٧ )
اشتقاق
سنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم 'سیکھ' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر 'نا' بڑھانے سے 'سیکھنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تعلیم پانا، تربیت حاصل کرنا، معلوم کرنا، پڑھنا۔ "یہ انگریزی زبان کے صرف تین الفاظ تھے جو ان میں سے بہت سوں نے عمر بھر میں سیکھے تھے۔" ( ١٩٦٣ء، اداس نسلیں، ٣٣٧ )