شاعرانہ

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - شعرو شاعری سے متعلق، شاعر کی طرح، شاعری سے نسبت رکھنے والا، خلاف حقیقت۔ "بائبل کی نثر شاعرانہ تھی، جو قدیم انگریزی اور رومن نثر سے مختلف تھی۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٢٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'شاعر' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے 'شاعرانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرینش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - شعرو شاعری سے متعلق، شاعر کی طرح، شاعری سے نسبت رکھنے والا، خلاف حقیقت۔ "بائبل کی نثر شاعرانہ تھی، جو قدیم انگریزی اور رومن نثر سے مختلف تھی۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٢٤ )