شجاع

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بہادر، دلیر، جری، سورما۔ "اے محمدۖ! بشارت ہو کہ کسی نبی کو کوئی ایسا علم عطا نہیں کیا گیا جو تم کو نہیں بتا دیا گیا، تم سب پیغمبروں سے زیادہ شجاع بنائے گئے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٦٨٨:٣ ) ١ - ایک قسم کا بڑا سانپ جو سوار اور پیادہ پر حملہ کرتا ہے اور اپنی دم پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ "اب نام سانپوں کے جس قدر یاد آتے ہیں حوالۂ قلم کئے جاتے ہیں . ثعبان، شجاع، ارزب . طبق۔"      ( ١٨٧٣ء، تریاق مسموم، ٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: شجع