شجر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - درخت، پیڑ، روکھ،  تیز سورج میں چلے آتے ہیں میری جانب دوستوں نے مجھے صحرا کا شجر جانا ہے      ( ١٩٧٨ء، جاناں جاناں، ٩١ )

اشتقاق

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: شجر
جنس: مذکر