شخص

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جسم (جو دکھائی دے)، بدنِ انسان۔  کرپارہ پارۂ آئینۂ نظر جھگڑا ہی شخص و عکس کا پھر درمیان نہ ہو    ( ١٩٣٨ء، بستانِ تجلیات، ٨٤ ) ٢ - وجود  ہیچکارہ ہوں ہر اک فعل ہے مہمل میرا ہمیۂ ہاویہ ہے شخص معطل میرا    ( ١٨٢٢ء، راسخ عظیم آبادی، کلیات، ٤ ) ٣ - آدمی، بشر۔ "واقعی یہ شخص شیر ہے، فرق اس قدر ہے کہ اس وقت شیر اصلی ہو گا اور اب شیر کی تصویر رہ گیا ہے"    ( ١٩١١ء، باقیاتِ بجنوری، ٤٨ ) ٤ - فرد، متنفس، ایک آدمی، اسی طرح دوچار چھ وغیرہ (جہاں شمار مقصود ہو اور کوئی خاص آدمی ذہن میں نہ ہو)۔ "شخص کی جدائی سے شخصیت کی جدائی زیادہ شخصی ہوتی ہے"    ( ١٩٣٨ء، اقبال: شخصیت اور شاعری، ١ )

اشتقاق

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٣ - آدمی، بشر۔ "واقعی یہ شخص شیر ہے، فرق اس قدر ہے کہ اس وقت شیر اصلی ہو گا اور اب شیر کی تصویر رہ گیا ہے"    ( ١٩١١ء، باقیاتِ بجنوری، ٤٨ ) ٤ - فرد، متنفس، ایک آدمی، اسی طرح دوچار چھ وغیرہ (جہاں شمار مقصود ہو اور کوئی خاص آدمی ذہن میں نہ ہو)۔ "شخص کی جدائی سے شخصیت کی جدائی زیادہ شخصی ہوتی ہے"    ( ١٩٣٨ء، اقبال: شخصیت اور شاعری، ١ )

اصل لفظ: شخص
جنس: مذکر