شرح
معنی
١ - تشریح، توضیح؛ (مجازاً) وہ کتاب جس میں کسی کتاب کے معانی و مطالب کی تشریح کی گئی ہو۔ "مغربی زبانوں میں انگریزی زبان کا اثرو نفوذ اتنا واضح ہے کہ مزید شرح کا محتاج نہیں" ( ١٩٨٥ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٣٢ ) ٢ - نرخ، در، بھاؤ، مال گزاری یا تنخواہ وغیرہ کا نرخ۔ "جو شخص ہماری مقررہ شرح سے زیادہ لے گا وہ خیانتِ مالی ہے" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٥:٢ ) ٣ - اوسط، تناسب۔ "مسلمانوں میں خواندگی کی شرح افسوس ناک حد تک پست تھی" ( ١٩٨٤ء، مقاصدو سائل پاکستان، ٤٦ )
اشتقاق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں