شعاع

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - (سورج کی) روشنی، کرن، تجلّی۔ "سورج کی تیز شعاعیں جہاز پر پڑ رہی تھیں"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٩٤ ) ٢ - کسی چیز کی چمک کا انعکاس، آب و تاب، چمک دمک۔ "آنکھوں کی بصارت ان کی اپنی شعاعوں کے چیزوں پر منعکس ہونے سے حاصل ہوتی ہے"      ( ١٩٤٧ء، جراحیاتِ زہراوی، ١ ) ٣ - [ مجازا ]  فیضان، روشنی۔  بے تب و تاب شعاع آگہی عشق کہیے جس کو وہ شعلہ بھی کیا      ( ١٩٦٧ء، دریا آخر دریا ہے، ١١٠ ) ٤ - برقی رو یا ایٹمی طاقت جو دھاتوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہو۔ "اگر دوہری آئن شدہ شعاعوں کو زیر استعمال لایا جارہا ہو تو ایٹمی ماس میں سے نیکلئس کا صحیح ماس نکالنے کے لیے الیکٹرانوں کے ماس کو منہا کرنے کی ضرورت ہے"      ( ١٩٧٣ء، نکیائی توانائی، ٤٤ ) ٥ - تاب کاری یا برقی رو جس سے انتہائی مہلک زخموں کو خشک یا مندمل کیا جاتا ہے۔ "مرضِ سرطان میں مقامِ مالوف کو شعاعوں سے جلا دینے کا طریقہ آج بھی آخری علاج سمجھا جاتا ہے"      ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٤ ) ٦ - [ موسیقی ]  ستار یا سارنگی کی طربوں کی گونج یا جھنکار جوتاروں کے چھیڑنے سے پیدا ہو۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 162:4)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (سورج کی) روشنی، کرن، تجلّی۔ "سورج کی تیز شعاعیں جہاز پر پڑ رہی تھیں"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٩٤ ) ٢ - کسی چیز کی چمک کا انعکاس، آب و تاب، چمک دمک۔ "آنکھوں کی بصارت ان کی اپنی شعاعوں کے چیزوں پر منعکس ہونے سے حاصل ہوتی ہے"      ( ١٩٤٧ء، جراحیاتِ زہراوی، ١ ) ٤ - برقی رو یا ایٹمی طاقت جو دھاتوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہو۔ "اگر دوہری آئن شدہ شعاعوں کو زیر استعمال لایا جارہا ہو تو ایٹمی ماس میں سے نیکلئس کا صحیح ماس نکالنے کے لیے الیکٹرانوں کے ماس کو منہا کرنے کی ضرورت ہے"      ( ١٩٧٣ء، نکیائی توانائی، ٤٤ ) ٥ - تاب کاری یا برقی رو جس سے انتہائی مہلک زخموں کو خشک یا مندمل کیا جاتا ہے۔ "مرضِ سرطان میں مقامِ مالوف کو شعاعوں سے جلا دینے کا طریقہ آج بھی آخری علاج سمجھا جاتا ہے"      ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٤ )

اصل لفظ: شعع
جنس: مؤنث