شلنگ
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - برطانوی سکہ جو کہ پونڈ کا بیسواں حصہ ہے۔ "لڑکی کافی کے بیجوں کی فیکٹری میں کام کرتی ہے اور ہفتے کے ٨٠ شلنگ کماتی ہے۔" ( ١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٧٨:٤ )
اشتقاق
انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٦ء کو "علم حساب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - برطانوی سکہ جو کہ پونڈ کا بیسواں حصہ ہے۔ "لڑکی کافی کے بیجوں کی فیکٹری میں کام کرتی ہے اور ہفتے کے ٨٠ شلنگ کماتی ہے۔" ( ١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٧٨:٤ )
اصل لفظ: shilling
جنس: مذکر