شمس
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - سورج، آفتاب، مہر، خورشید، نیّراعظم۔ تو تو بس صرف ایک شمس ہی ہے مجھ سے شمس الشموس ہے رخشاں ( ١٩٤٥ء، فلسفۂ اخلاق، ٢ )
اشتقاق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اصل صورت و مفہوم کے ساتھ من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: شمس
جنس: مذکر