شمسی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - یاقوت کی ایک قسم۔ "یاقوت سرخ مثل کسم کے رنگ کے ہوتا ہے . ان سب میں بہتر شمسی ہے۔"      ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٨٦ ) ١ - شمس سے منسوب، آفتاب سے متعلق۔  منظور شمسی و قمری کا ہو گر حساب ہاں دیکھ لیں رُخِ خلفِ ابن بو تراب      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٤٩:١ )

اشتقاق

عربی سے مشتق اسم خاص 'شمس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملنے سے 'شمسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم شاذ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - یاقوت کی ایک قسم۔ "یاقوت سرخ مثل کسم کے رنگ کے ہوتا ہے . ان سب میں بہتر شمسی ہے۔"      ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٨٦ )

اصل لفظ: شمس
جنس: مذکر