شودر
معنی
١ - ہندوؤں میں ذات کے لحاظ سے سب سے نچلا (چوتھا طبقہ) یا نچلے طبقے کا آدمی جو کہا جاتا ہے کہ برہما کے پانوں سے پیدا ہوا ہے اور اس کا کام اپنے اونچے تین طبقوں کے لوگوں کی خدمت گزاری ہے، اچھوت۔ "اس سے سلوک بھی شودروں جیسا کیا گیا تھا۔" ( ١٩٨٨ء، سائنسی انقلاب، ١٥١ )
اشتقاق
سنسکرت سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "درگیش نندنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں