شورانگیز

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - شور اٹھانے والا، شور کرنے والا؛ ہنگامہ خیز، فتنہ انگیز۔  یہ کاسہ، یہ گلوئے شور انگیز مرا دفتر، مری مسلیں مرا منیر      ( ١٩٧٤ء، مجید امجد، لوحِ دل، ٧٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی مصدر 'شوریدن' سے فعل امر 'شور' کے ساتھ فارسی مصدر 'انگیختن' سے فعل امر 'انگیز' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔