شوری
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - مشورہ، مشاورت۔ "ان ہی سے ہم یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ . کس طرح شوریٰ سے معاملات طے کریں۔" ( ١٩٧٢ء، سیرتِ سرور عالم، ٢٤٣:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بعینہ داخل ہوا اردو میں بطور اسم کیفیت، گا ہے بطور اسمِ خاص استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مشورہ، مشاورت۔ "ان ہی سے ہم یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ . کس طرح شوریٰ سے معاملات طے کریں۔" ( ١٩٧٢ء، سیرتِ سرور عالم، ٢٤٣:١ )
اصل لفظ: شور
جنس: مذکر