شوکیس

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - دکانوں یا گھروں وغیرہ میں چیزوں کی نمائش کے لیے رکھی جانے والی شیشے کی الماری۔ "جی چاہتا ہے کہ تمہاری اس کلاسک کردار ماما کو کسی شوکیس میں سجا دیں۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اپریل، ٤٩ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'شو' کے بعد انگریزی ہی سے ماخوذ اسم 'کیس' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٤ء کو "پیر نابالغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دکانوں یا گھروں وغیرہ میں چیزوں کی نمائش کے لیے رکھی جانے والی شیشے کی الماری۔ "جی چاہتا ہے کہ تمہاری اس کلاسک کردار ماما کو کسی شوکیس میں سجا دیں۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، اپریل، ٤٩ )

جنس: مذکر