شٹل
قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
معنی
١ - کم فاصلے کے سفر پر چلنے والی ریل یا بس وغیرہ۔ دنیا ہے جائے آمد و شد ریلوے کی شکل پنجاب میل آیا تو بمبے شٹل گیا ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ،٢٠، ٣:٢٨ )
اشتقاق
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "اودھ پنچ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: Shuttle