شکوہ
معنی
١ - شکایت، گلہ۔ "گھوڑا مخصوص میٹھی میٹھی آواز میں شکوہ کر رہا تھا۔" ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٣٤ ) ٢ - [ شاذ ] بیماری، تکلیف۔ تیسویں شوال کی تھی یک بیک آئی بلا شکوۂ ہیضہ میں یعنی ہو گیا وہ مبتلا١٩١٩ء، گلزار بادشاہ، ٢٣٧
اشتقاق
فارسی سے اصل ساخت و مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - شکایت، گلہ۔ "گھوڑا مخصوص میٹھی میٹھی آواز میں شکوہ کر رہا تھا۔" ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٣٤ )