شہود

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شاہد کی جمع، گواہی دینے والے۔ "اعادۂ شہود کی شہادت بالا جماع ضرور نہیں ہے۔"      ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ١٠٩:٤ ) ٢ - جمعہ کا دن، روز قیامت۔ (پلیٹس، جامع اللغات، علمی اردو لغت)۔

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم فاعل 'شاہد' کی جمع ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - شاہد کی جمع، گواہی دینے والے۔ "اعادۂ شہود کی شہادت بالا جماع ضرور نہیں ہے۔"      ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ١٠٩:٤ )

اصل لفظ: شہد
جنس: مذکر